ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق قاسم الہاشمی نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے آل خلیفہ کی حمایت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ آل خلیفہ کو ممنوعہ ہتھیار فراہم کررہے ہیں جن سے وہ بے گناہ عوام کو کچل رہی ہے۔ الہاشمی نے کہا کہ ملت بحرین کی جدو جہد آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی سرنگونی تک جاری رہے گي ۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ اور آل سعود کے فوجی رہائشی علاقوں میں بڑی مقدار میں زہریلی گيسیں استعمال کررہے ہیں اور حکومت جمعہ کے مظاہروں کو روکنے کی کوششیں کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی یہ کوششیں خوف کی بناپر ہیں اور جسے شکست کا احساس ہوجاتا ہے وہ انسانیت سوز اقدامات پر اتر آتا ہے۔ ادھر بحرین کے ایک صحافی نے سعودی عرب کو بھی آل خلیفہ کےجرائم میں برابر کا شریک قراردیا۔ محمد شہابی نے کہا کہ بحرین کے فوجی آل سعود کے کارندوں کے ساتھ مل کر ملت بحرین کےخلاف جرائم ڈھارہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کے افراد جیسے شہزادہ حالد اور ناصر انقلابیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔ ادھر ایک اور انقلابی رہنما علی مشیمع نے کہا ہےکہ آل خلیفہ کی حکومت خوف و ہراس میں گرفتار ہے اور جمعے کے دن کے مظاہروں کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ مشیمع نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ انقلابی عوام خود کو جمعے کے مظاہروں کے لئے آمادہ کررہے ہیں جو شہدا اسکوائر میں ہونگے ، انہوں نے کہا کہ تئيس ستمبر کو منامہ کے شہدا اسکوائر پر مظاہرے ہونگے اور حکومت کے تشدد آمیز اقدامات مظاہرین کا راستہ نہیں روک سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی مظاہریں منامہ آنے کی تیاری کررہے ہیں۔........
/169